لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں ایک بار پھر درندگی کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ 5 ملزموں نے نوکری کا جھانسہ دے کر ناصرف ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس دوران ٹک ٹاک بھی بناتے رہے۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا۔ ملزمان نے خاتون کو نوکری کے بہانے بلایا اور فیکٹری مینجر سے ملاوانے کے بہانے ایک گھر لے گئے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان میں الزام بتاہا کہ اسے پانچ افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور اسی حالت میں اس کی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے رہے۔ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر پانچ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔