واٹس ایپ نے صارفین کیلئے 4 نئے ٹیکسٹ فارمیٹنگ آپشن متعارف کرادیے

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے 4 نئے ٹیکسٹ فارمیٹنگ آپشن متعارف کرادیے

(ویب ڈیسک )   واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے 4 نئے ٹیکسٹ فارمیٹنگ آپشن متعارف کرائے گئے ہیں۔

اس سے پہلے بھی  ٹیکسٹ میسجز کو کسٹمائز کرنے کیلئے بولڈ، اٹالک، اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز  تھے لیکن اب ان میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، ان ٹولز کی مدد سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔

نئے ٹولز میں  ان لائن کوڈ، بلٹ (bullet)لسٹ، نمبر لسٹ اور بلیک quote شامل ہیں۔ان پر کئی مہینوں سے کام ہو رہا تھا اور اب یہ تمام صارفین کو دستیاب ہونگے۔

ان نئے ٹولز کو استعمال کرنا بہت آسان ہے،  بلٹ لسٹ کو استعمال کرنے کیلئے میسج کےشروع  میں - سمبل کو لگانا ہوگا۔اس  کو استعمال کرنے سے ہر میسج کے شروع میں ڈاٹ بن جائے گا جس سے مختلف فہرستیں بنانے میں مدد ملے گی۔

نمبر لسٹ کو استعمال کرنے کیلئے میسج کے آغاز میں 1. لکھ کر ٹیکسٹ کا اضافہ کریں۔یہ بلکل بلٹ لسٹ کی طرح ہے مگر  اس میں ڈاٹ کی بجائے نمبر لکھے نظر آئیں گے۔

ان لائن کوڈ  کو استعمال کرنے کیلئے الفاظ کے آگے پیچھے` سمبل کو استعمال کرنا ہوگا۔یہ واٹس ایپ میں  کوڈ کی شیئرنگ اور پڑھنے کا عمل آسان بنائے گا، اس کے علاوہ ٹیکسٹ کی مخصوص تفصیلات کو ہائی لائٹ کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

بلیک  quote کو استعمال کرنے کیلئے الفاظ کے آگے اور پیچھے سمبل کا استعمال کرنا ہوگا۔ اس سے  کسی طویل میسج کے مخصوص الفاظ کو ہائی لائٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News