یہ افسر تو معمولی سی بات ہے اصل تو وزراء اور چیئرمین صاحب ہیں جن کا کچن بھی ان کرپشن کے پیسوں سے چلتا ہے نیب اور دیگر اداروں کو چاہیے کہ وہ ان بڑے ???? کو بھی لغام ڈالیں https://t.co/VsdTnBXFzE
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) January 25, 2022
نیب راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو دو ساتھیوں کیساتھ گرفتار کرکے ان کے پاس سے قارون کا خزانہ برآمد کرلیا۔ گرفتار شدگان میں اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر شامل ہیں۔ ملزمان سے سونے کی اینٹیں ، سونے کے بٹن ، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے۔ اس آپریشن میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں۔ برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلیے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔ نیب کے مطابق ملزمان نے کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلیے آئل کی خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی۔ رشوت لیکر ٹھیکے دیے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں۔ کرپشن سے حاصل کردہ رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں اور بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسر تو معمولی سی بات ہے اصل تو وزراء اور چیئرمین صاحب ہیں جن کا کچن بھی ان کرپشن کے پیسوں سے چلتا ہے نیب اور دیگر اداروں کو چاہیے کہ وہ ان بڑے ???? کو بھی لغام ڈالیں...