پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں بڑا اضافہ متوقع، اطلاق کب ہوگا؟

petroleum price increased
کیپشن: petroleum price
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام نگراں حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ شاید حکومت انہیں ریلیف دینے کے لئے مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کرے، مگر یہ خبربھی گردش کررہی ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے  معاشی استحکام کو مستحکم کرنے کےلئے پالیساں تو بنائی گئیں مگر مہنگائی کی دلدل میں پھنسے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، ملک میں ڈالر، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نےمتوسط طبقے کو بھی متاثر کیا ہوا ہے، اب ایک بار پھر یہ خبرگردش کررہی ہے کہ نگراں حکومت عوام کو بڑا سرپرائز دینے والی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے 31 جنوری سے 15 فروری تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار صورتحال مختلف ہو گی کیونکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں حوثی باغیوں کے بحرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کے مستحکم ہونے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کم اضافہ متوقع ہے، بصورت دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہو سکتا تھا۔

Watch Live Public News