ٹیلی ویژن فیس کے بعد ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز

ٹیلی ویژن فیس کے بعد ریڈیو فیس بھی لگانے کی تجویز
سورس: Google

ویب ڈیسک: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں ٹی وی فیس کے بعد ریڈیو پاکستان کا خسارہ کم کرنے کیلئے بھی فیس رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان نے موٹرویز خارجی پوائنٹس پر ریڈیو فیس کی تجویز دی ہے، موٹرویز ایگزٹ پوائنٹس پر فی گاڑی 5 روپے ریڈیو فیس کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان احمد سعید نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دی کہ ریڈیو پاکستان کا خسارہ 2 ارب سے بڑھ گیا ہے، حکومتِ پاکستان کو موٹرویز پر ریڈیو فیس رکھنے کی تجویر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے ریڈیو پاکستان کے 6 کروڑ روپے دبا لیے، ایف آئی اے نے پینشن اسکینڈل میں 6 کروڑ کی ریکوری کی، ریکوری کے 6 کروڑ روپے ریڈیو پاکستان کو نہیں دیے گئے۔

قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ریڈیو کی تجاویز کو سراہا ہے۔

Watch Live Public News