ایپل کے نئے آئی فونز کی قیمتیں کیا ہوں گی؟

ایپل کے نئے آئی فونز کی قیمتیں کیا ہوں گی؟
ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ آئی فون 15 سیریز ابھی تک متعارف نہیں کرائی گئی مگر اس کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فونز کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 سیریز کی قیمتوں میں 200 ڈالرز تک کا اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر ٓئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی قیمتوں میں اضافے کا زیادہ امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس کی قیمتیں بالترتیب 799 اور 899 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ آئی فون 15 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز ہو سکتی ہے جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔