یوم پاکستان پریڈ میں قابل فخر پاکستانیوں کو خراج تحسین

یوم پاکستان پریڈ میں قابل فخر پاکستانیوں کو خراج تحسین
اسلام آباد (پبلک نیوز ) یوم پاکستان پریڈ کے موقع ایسے قابل فخر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے مشکل ٗ مخدوش حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے ٗ کچھ ہٹ کر سوچا ٗ ہمت نہ ہاری اور آج وہ فخر پاکستان بن چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ میں ایسے قابل فخر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج یہاں ایسے نامور پاکستانی مدعو ہیں جو اپنے اپنے شعبوں میں مثال اور پرائڈ آف پاکستان ہیں انہی میں سے کراچی کی پروین سعید ہیں جو 19سال سے کھانا گھر چلا کر خدا کی بستی میں خدا کا رزق ٗخدا کے بندوں کو صرف تین روپے فی کس میں کھلا رہی ہیں تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے ۔خیبر پختونخواہ کی رافعہ بیگ پولیس میں ٹیسٹ دینے جا رہی تھیں کہ راستے میں بم دھماکے سے سیشن کورٹ میں بہت سے لوگ شہید ہوگئے ٗ والدہ کے روکنے کے باوجود ناصرف پولیس فورس جوائن کی بلکہ آپ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو بم ڈسپوزل فورس کا حصہ بنیں اور کئی قیمتی جانوں کو بچایا۔بلوچستان کے علی گوہر الیکٹرک شاک کے نتیجے میں دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگئے تو آپ کے پاس دو راستے تھے ٗ مایوس ہو جائیں یا جو ہے اس سے اپنی پہچان بنائیں ٗ اپنے پائوں سے کائنات کی خوبصورتی کو سکیچنگ میں ڈھال کر معاشرے کا ایک فعال رکن ہیں۔ننکانہ کے مہندر پال سنگھ پی ایس ایل میں کھیلنے والے پہلے سکھ کرکٹر ہیں ٗ جو پاکستان کیلئے کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں ٗ محمد علی سدپارہ کے فرزند گلگت بلتستان کے ساجد سدپارہ کے ٹو سر کرنے والے قابل فخر کوہ پیما ہیں ٗ یہاں موجود ہیں نو سالہ نتالیہ نجم جنہوں نے پریاڈک کیبل کے تمام کیبلز کو کم ترین وقت میں ارینج کر کے ہندوستانی ماہر تعلیم کا ریکارڈ بریک کرتے ہوئے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھوایا ۔ایک چھوٹی سی نیکی کسی کی پوری زندگی بدل سکتی ہے اور ماسٹر ایوب اس کی زندہ مثال ہیں ٗ ماسٹر ایوب آپ محسن پاکستان ہیں ۔

Watch Live Public News