قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
لاہور ( پبلک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے جس کے بعد اب قومی سکواڈ جمعہ کی صبح چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جنوبی افریقہ روانہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق قومی سکواڈ کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں ٗ تمام اسکواڈ کے کوویڈ ٹیسٹ گزشتہ روز نجی ہوٹل میں لئے گئے ٗ منفی رپورٹیں آنے کے بعد اب قومی ٹیم جمعہ کی صبح جنوبی افریقہ بذریعہ چارٹرڈ طیارے سے روانہ ہو گی۔ پی سی بی ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام 35 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئے ٗ ان 35 ارکان میں 22 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

Watch Live Public News