پاکستان کی ایل این جی سپلائی میں 2 دن تاخیر کا خدشہ

پاکستان کی ایل این جی سپلائی میں 2 دن تاخیر کا خدشہ

پبلک نیوز: مصر کی عالمی بحری تجارتی گزر گاہ میں مال بردار بحری جہاز کے پھنسنے کی وجہ سے پاکستان میں ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

مال بردار بحری جہاز کے تجارتی روٹ پر پھنس جانے کی وجہ سے 30 مارچ کو پاکستان گیس پورٹ ٹرمینل کے لیے شیڈول ایل این جی کارگو پاکستان نہیں پہنچ سکے گا۔ ایل این جی کارگو کی پاکستان آمد 2 دن تک تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں ایل این جی کے علاوہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات متاثر ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے تیل کی سپلائی سے متعلق وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا ہے کہ خام تیل سمیت تمام پیٹرولیم مصنوعات شیڈول کے مطابق پاکستان پہنچیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔