لاہور (پبلک نیوز) صحافی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے سوال کیا تو وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے آصف علی زرداری حکمرانوں کے دامادوں کے چئیر مین ہیں اور میں ان کا جنرل سیکرٹری ہوں۔ یہ کون سی جماعت ہے؟ جس پر مریم نواز ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئیں۔
مریم نواز نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جنہوں نے یہ جماعت بنائی ہوئی ہے ان سے پوچھیں اور انہیں کہیں کہ ای سی پی ( الیکشن کمیشن آف پاکستان) میں رجسٹر بھی کروا لیں تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ ایسی بھی کوئی جماعت ہے۔
صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر صاحب یہاں بھی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دے گئے ہیں۔ جس پر مریم نواز نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ جو چئیرمین شپ ہے اس میں ایج (عمر) فیکٹر بھی شامل ہے۔