میں پارٹی کیساتھ ہوں، عمران خان خان میرے مطالبات تسلیم کریں

میں پارٹی کیساتھ ہوں، عمران خان خان میرے مطالبات تسلیم کریں
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج بھی اپنی جماعت کیساتھ کھڑا ہوں، میرا مطالبہ ہے عمران خان میرے مطالبات تسلیم کریں۔ قومی اسمبلی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈٰیا نمائندوں سے گفتگو میں احمد حسین دیہڑ کا کہنا تھا کہ میں آج پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا۔ میرے صرف پانچ مطالبات ہیں جو سارے غریب سے متعلق ہیں۔ احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے مطالبات تسلیم کریں۔ میں عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان سے اس وقت ملوں گا، جب میرے مطالبات پورے ہونگے۔ میرے اوپر جو پیسوں کے الزام لگائے گئے اور گھر پر حملہ کیا اس پر بہت دکھی ہوں۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں ان الزامات پر ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ تاہم میں ابھی تک پارٹی کے ساتھ ہوں، میرے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔