لاہور بورڈ، میٹرک سالانہ امتحان کا انگریزی کا پیپر لیک ہوگیا

لاہور بورڈ، میٹرک سالانہ امتحان کا انگریزی کا پیپر لیک ہوگیا
کیپشن: BISE Lahore
سورس: web desk

ویب ڈیسک:لاہورتعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات کی شفافیت بارے  شکوک وشبہات پیدا ہو گئے ،تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انگریزی کا پیپر لیک ہونے کے اہم شواہد پبلک نیوز  منظر عام پر آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات کی شفافیت بارے  شکوک وشبہات پیدا ہو گئے ،لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 2024 کا انگریزی لازمی کا پرچہ انقعاد کے روز سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا ، انگریزی کا پیپر لیک ہونے کے اہم شواہد پبلک نیوز  منظر عام پر آ گئے ۔

لاہور تعلیمی بورڈ  انتظامیہ نے   پیپر لیک معاملے سے بر وقت باخبر ہونے کے باوجود اسے منسوخ نہ کیا ،لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے پولیس اسٹیشن سول لائن کو لکھے خط میں پیپر لیک پر قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے،  درخواست میں کہا گیا کہ لاہور تعلیمی بورڈ نے 4 مارچ کو انگریز ی لازمی کے پرچے کا انعقاد کروایا۔

4 مارچ کو صبح 9 بجکر 3 منٹ پر انگریزی کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، پرچہ وائرل کرنے والے موبائل نمبر اور شواہد کے ساتھ ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

چیئرمین لاہور بورڈ انصر محمودکا کہناتھا کہ لاہور تعلیمی بورڈ اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اس حوالے سے کوئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل تک نہ دی،اس حوالے سے پولیس کو ایف آئی آر کی درخواست دے دی تھی۔