افغانستان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 50 طالبان جنگجو ہلاک

افغانستان: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 50 طالبان جنگجو ہلاک

ہرات(پبلک نیوز) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے 50 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس کاروائی کے دوران صوبہ ہرات میں اکتالیس قیدیوں کو ان کی تحویل سے بازیاب کرایا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں طالبان جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے۔یکم مئی کو امریکی افواج کے آخری انخلاء کا آغاز ہونے کے بعد سے افغانستان میں تشدد اور بڑھ گیا ہے ، باغیوں نے نئے علاقوں پر قبضہ کرنے کی مہم چلا رکھی ہے۔وزارت نے بتایا کہ شدید جھڑپوں میں کم از کم 50 طالبان جنگجو مارے گئے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز ایجنسی کو بتایا باغیوں نے شہر کے مضافات میں 37 سیکیورٹی چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔ افغانستان میں ہلاکتوں کے اعدادوشمار دیکھنے کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دونوں فریقین اپنی کامیابیوں کو اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور نقصانات کو کم ظاہر کرتے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق ان جھڑپوں کے بعد مزید سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں طالبان نے کابل سے صرف 40 کلومیٹر دور صوبہ وردک کے نرخ اور جلریز کے اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں طالبان نے شمالی صوبہ بغلان میں برقع پر بھی قبضہ کرلیا تھا جب اس علاقے سے حکومتی دستے واپس آئے تھے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔