پنجاب میں بڑی تعداد میں جعلی اور غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں بڑی تعداد میں جعلی اور غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
کیپشن: A large number of fake and substandard medicines were seized in Punjab

ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری) پنجاب میں بڑی تعداد میں جعلی اور غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں۔ جس کے بعد محکمہ صحت نے ان ادویات کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی۔

پبلک نیوز کے مطابق ادویات کے نمونے مختلف لیبارٹریوں میں تجزیے کے لیے بھجوائے گئے تھے۔ جس کے بعد بلغم کے خاتمے، کھانسی سے آرام کے لیے مختلف سیرپ کو غیر معیاری قرار دے دیا گیا۔

مختلف اقسام کی انفکیشن اور کٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے استعمال ہونے والے سپرے کے بیجز جعلی پکڑے گئے۔ اس کے علاوہ پیشاب کی نالی کی انفکیشن ، ڈائیریا، سر درد اور سر چکرانے کی بیماری کے علاج کیلئے استعمال ہونےوالا انجکشن بھی غیر معیاری قرار دیدیا گیا ہے۔

پیٹ کے السر کے استعمال کیلئے انجکشن بھی غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر