مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقاتی کمیٹی قائم
لاہور ( پبلک نیوز) مریم نواز کے انکشافات پر وزارت اطلاعات و نشریات کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی ن لیگ کے دور میں اشتہارات میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی۔ ن لیگ دور میں مریم نواز کے میڈیا سیل کے ذریعے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ روپے قومی خزانے سے خرچ کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا کو جاری کئے جانے والے اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔ مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔