عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں،ذرائع

عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں،ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے لا ونگ نے توشہ خانہ نا اہلی کیس کا جائزہ لینے کے بعد رائے دے دی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کے لا ونگ نے توشہ خانہ نا اہلی کیس کا جائزہ لینے کے بعد رائے دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے قانونی ماہرین نے عمران خان کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کرم کو عمران خان کے حصہ لینے سے متعلق آگاہ کر دیا، ریجنل الیکشن کمشنر نے توشہ خانہ نا اہلی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق قانونی رائے مانگی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے لاونگ نے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف موجودہ سیٹ سے نا اہل ہوئے، عمران خان صرف موجودہ سیٹ این اے 95 سے نا اہل ہوں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان اس فیصلے کی روشنی میں کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز آئینی و قانونی ٹیم سے رائے مانگی تھی۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے عمران خان کو ضمنی الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔