ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

ٹک ٹاک نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں ویڈیوز کے کمنٹس پر ڈس لائک کا بٹن بھی متعارف کروا دیا گیا تاہم ڈس لائک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔ امریکی ٹیکنالوجی نیو ز ویب سائٹ دی ورج کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے، نئے فیچر کے تحت صارفین اب ٹک ٹاک پر ڈس لائک بٹن کا بھی استعمال کرسکیں گے۔ویڈیو میں لائک بٹن کے ساتھ ڈس لائک بٹن بھی ظاہر ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کا اس نئے فیچر کو رواں سال اپریل میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا جو اب پوری دنیا میں تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔ ٹک ٹاک کے مطابق صرف ڈس لائک کرنے والا شخص ہی اپنا نام ڈس لائک میں دیکھ سکے گا،دیکر صارفین نہیں جان سکیں گے کہ کس نے ڈس لائک بٹن کو استعمال کیا ہے۔تاہم کسی کمنٹس پر موصول ہونے والی لائکس کی تعداد کے برعکس ڈس لائک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈس لائک کمنٹس کے ذریعے صارفین کی رائے جاننے میں مدد ملے گی ، یہ فیچر ایسے تبصروں کی نشاندہی کرے گا جو نامناسب ہیں۔ کمنٹس کو ڈس لائک کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے پاس ٹک ٹاک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازع تبصرے کرنے والوں کی اطلاع دینے کا اختیار بھی موجود ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔