میانوالی: تہرے قتل کی واردات، ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

میانوالی: تہرے قتل کی واردات، ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

میانوالی ( پبلک نیوز) تھانہ صدر کے علاقہ میں تہرے قتل کی واردات، ایک شخص زخمی، ڈی پی او میانوالی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق میانوالی تھانہ صدر کے علاقہ وانڈھا عالم خیلانوالہ میں دو فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا جس دوران 3 افراد قتل ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ڈی پی او میانوالی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی ایس پی سرکل صدر، ایس ایچ او تھانہ صدر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

میانوالی پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کے لیے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔