سندھ میں پہلی سے بارہویں تک تعلیمی ادارے بند

سندھ میں پہلی سے بارہویں تک تعلیمی ادارے بند

کراچی ( پبلک نیوز) سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں عملی طور پر کلاسز بند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے پہلی سے بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عملی طور پر کلاسز 17 مئی تک بند رہیں گی۔ تدریسی عمل صرف آن لائن جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکول پرنسپل کو ضروری عملہ بلانے کی اجازت ہوگی۔ طلبہ کو ہفتہ وار ہوم ورک عملی طور پر، واٹس اپ اور ای میل کے ذریعہ دینے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں بھی پانچ فیصد سے زائد کورونا وائرس کے کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کیے جا چکے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔