اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) ملک بھر میں مہلک کورونا کے وار جاری ہیں، مثبت کیسز کی شرح سات فیصد سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 85 افراد انتقال کر گئے، عوام کو ایس او پیز کی پابندی کرنے کی ہدایات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 61 ہزار 446 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے افسوسناک طور پر 4 ہزار 553 افراد میں کورنا ٹیسٹ مثبت آیا، ملک بھر میں این سی او سی کی طرف سے ہدایات کی جا رہی ہیں کہ عوام فوری طور پر عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوائے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 13.41 فیصد رہی، لاہور میں 10.5 ، اسلام آباد میں 9فیصد ، فیصل آباد میں 10 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.4 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔