طالبان پنج شیر فتح نہ کر سکے، امن پر اتفاق

طالبان پنج شیر فتح نہ کر سکے، امن پر اتفاق
کابل ( ویب ڈیسک ) افغانستان طالبان کی طرف سے کئی روز کے گھیراؤ کے بعد آخر کار صوبے پنج شیر کا کنٹرول شمالی اتحاد کے پاس ہی رہنے کا اعلان کیا گیا ہے، طالبان اور شمالی اتحاد میں مذاکرات کے دوران یہ طے پایا ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے پنج شیر پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کا ڈراپ سین آخر کار ہو گیا ہے، افغانستان میں ابھی تک یہ پہلا علاقہ ہے جہاں پر طالبان کنٹرول حاصل نہیں کر پائے اور آخر کار انہیں شمالی اتحاد کے ساتھ ایک امن معاہدہ کرنا پڑا ہے، طالبان اور شمالی اتحاد میں مذاکرات کے دوران یہ طے پا گیا ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے سے لڑائی نہیں کریں گے اور نہ ہی ایک دوسرے کے معاملات میں دخل دیں گے۔ چاری کر کے علاقے میں تاحال دونوں فریقین میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور مزید کئی حل طلب امور پر بات چیت ہو رہی ہے، طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے گزشتہ کئی روز سے پنج شیر کا محاصرہ کیا ہوا تھا لیکن آخر کار یہ معاملہ ان شرائط پر حل ہو گیا ہے کہ طالبان پنج شیر پر کنٹرول کرنے کا نہیں سوچیں گے اور نہ ہی شمالی اتحاد طالبان پر حملہ کرے گا۔

Watch Live Public News