وزیر اعظم شہباز شریف سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے ہیں۔انہیں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان اور امداد اور بحالی کے کاموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، آبی وسائل کے وزیر سید خورشید شاہ، سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دوسرے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعد میں وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے بھی ملے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی اپنے علاقوں کو واپسی اور تمام ضروری امداد کی فراہمی تک کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہر متاثرہ خاندان کو پچیس ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے اور اس مد میں اٹھائیس اب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔