پاکستان کا ڈنمارک کی جانب سے مذہبی شعار کی بے حرمتی روکنے کیلئے مجوزہ قانون سازی کا خیر مقدم

پاکستان کا ڈنمارک کی جانب سے مذہبی شعار کی بے حرمتی روکنے کیلئے مجوزہ قانون سازی کا خیر مقدم
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان مذہبی تحاریر اور اہم اشیاء بشمول قرآن مجید کے ساتھ نا مناسب رویہ روا رکھنے کو مجرمانہ فعل بنانے کے لئے مجوزہ قانون سازی کو سراہتا ہے، ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے اس ضمن میں مثبت بات چیت ہوئی۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ لارس لاوئیکے نے مذہبی حساسیت کی حامل اشیاء کے احترام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر خارجہ کا ڈینش ہم منصب کے ساتھ مل کر مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے کام کرنے کا عزم ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔