جہانگیر ترین اور علیم خان مصروف، استحکام پاکستان پارٹی سست روی کا شکار

جہانگیر ترین اور علیم خان مصروف، استحکام پاکستان پارٹی سست روی کا شکار
جہانگیر ترین اور علیم خان نجی زندگیوں میں مصروف ، استحکام پاکستان پارٹی سست روی کاشکار ہے ، تین ماہ سے پنجاب کے کسی بھی علاقے میں پارٹی دفاتر نہ بن سکے ۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی بنے تین ماہ سے زیادہ کا وقت ہوگیا مگر ابھی تک پنجاب کے کسی بھی ایک علاقے میں پارٹی کے دفاتر نا بن سکا جبکہ پارٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ چودہ اگست کو ضلعی دفاتر کو فعال کیا جائے گا۔ پارٹی کی جانب سے دوبارہ تاحال کوئی پلان نہیں گیا کہ پارٹی کے دفاتر کو کب فعال کیا جائے گا ، پیٹرن اچیف جہانگیر ترین اور صدر علیم خان نجی زندگیوں میں مصروف ہیں، پارٹی صدر علیم خان بھی ملک سے باہر نجی زندگی میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران بھی کسی بھی طرح سے کوئی سیاسی سرگرمی کروانے میں ناکام ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔