گزشتہ سال ریکارڈ گرمی سے 2 ہزار سے زائد امریکی ہلاک ، نئی رپورٹ

گزشتہ سال ریکارڈ گرمی سے 2 ہزار سے زائد امریکی ہلاک ، نئی رپورٹ
کیپشن: Heat killed
سورس: web desk

ویب ڈیسک: امریکہ میں گرمی سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کا انکشاف 1999 کے بعد  نئی سامنے آنے والی رپورٹ میں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دو ہائیوں کے مقابلے میں 2023  میں زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں امریکی شہری ہلاک ہوئے،گزشتہ سال کو دنیا کا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گرمی کے رجحان میں تازہ ترین سنگین سنگ میل تھا۔

امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے JAMA میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ 2023 میں گرمی سے 2,325 افراد ہلاک ہوئے، محققین کا کہنا ہے یہ تعداد ممکنہ طور پر کم ہے،ہلاکتوں کی تعداد اب بھی حیران کن ہے۔

سان میں ٹیکساس یونیورسٹی میں صحت عامہ کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر لیڈ مصنف جیفری ہاورڈ کی تحقیق کے مطابق ’’ گرمی میں اضافے اور آب و ہوا میں تبدیلی کے حوالے سے موجودہ رفتار جس پر ہم چل رہے ہیں درحقیقت بڑھتی ہوئی اموات میں ظاہر ہونا شروع ہو رہا ہے،ماہر انتونیو نے یو ایس اے ٹوڈے کو بتایا کہ ’’یہ وہ چیز ہے جس کی ہم نے پہلے پیمائش نہیں کی تھی‘‘۔

پروفیسرجیفری ہاورڈ کا کہناتھا انسانی تعداد اسی خاکہ پر عمل کرتی ہے، گرمی سے متعلقہ اموات کی شرح 2000 کی دہائی کے اوائل کے مقابلے میں ڈرامائی طور پر بڑھی ہے۔

 2022 میں 0.47 کی ایڈجسٹ شرح سے 1,722 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2023 میں پچھلے سال کی نسبت 603 زیادہ اموات دیکھنے میں آئیں، جس کی ایڈجسٹ شدہ شرح 0.63 تھی جو کہ ریکارڈ میں سب سے زیادہ ہے۔

2024 میں گرمیوں کے مہینوں میں تیز گرمی ختم نہیں ہوئی ہے،حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں گرمی کی کئی لہریں آئی ہیں،عالمی سطح پر رواں سال جولائی میں 3 دن شدید گرمی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جولائی کےمہنیے کی نسبت زیادہ تھی۔

Watch Live Public News