ویب ڈیسک : نیویارک کے شہری نے پاور بال لاٹری کے 256 ملین ڈالر کے جیک پاٹ انعام جیت لیا۔
خوش قسمت شہری نے ہفتہ کو ہونے والی قرعہ اندازی میں انعام جیتا ہے تاہم ابھی تک اس نے لاٹری کے منتظمین سے رابطہ قائم نہیں کیا۔
پاور بال جیک پاٹ جیتنے والے اس شہری کے پاس اختیار ہے کہ وہ 123.50 ملین ڈالر کی رقم یکمشت وصول کرلے یا 256 ملین ڈالر کی مکمل رقم اقساط میں حاصل کرے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اس سال جیتے جانےوالا 9واں جیک پاٹ ہے ۔ اکتوبر میں ریاست جارجیا میں ایک شہری نے 478.2 ملین ڈالر کی رقم جیتی تھی ۔ تاہم 2020 کے بعد نیویارک میں پہلی بار پاور بال جیک پاٹ جیتا گیا ہے۔
پاور بال لاٹری منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ جیک پاٹ کے علاوہ کہ 12 ٹکٹوں نے پانچ میں سے چار نمبروں اور پاور بال کو صحیح طریقے سے چن کر $50,000 ڈالر فی کس کا انعام جیت لیا ہےاور ان میں سے چھ شہری پاور پلے سے اپنی رقم دگنی کرنے میں کامیاب رہے ۔