سڈنی واقعہ: حملہ روکنے والے ہیرو احمد الاحمد کی 25 لاکھ ڈالر سے امداد

سڈنی واقعہ: حملہ روکنے والے ہیرو احمد الاحمد کی 25 لاکھ ڈالر سے امداد

ویب ڈیسک:بونڈائی کے ہیرو احمد الاحمد کو ہسپتال میں 25 لاکھ آسٹریلین ڈالر (16 لاکھ امریکی ڈالر) کی امداد دی گئی، جو کمیونٹی کے عطیات سے جمع کی گئی تھی۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی فیسٹیول کے تہوار پر حملہ روکنے والے ہیرو احمد الاحمد کے لیے دنیا بھر سے لوگوں نے 25 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم عطیہ کی۔

احمد نے گزشتہ اتوار کو بونڈائی بیچ کے علاقے میں ہونے والے ایک تقریب کے دوران حملہ آور کو روک کر متعدد جانیں بچائیں، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ رقم عالمی سطح پر مشہور انفلوئنسر زیکری ڈیرینیووسکی  کی مہم کے ذریعے جمع ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں زیکری نے احمد کو ایک چیک پیش کیا، جس کے بعد دونوں کو جذباتی مناظر میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا گیا۔

عطیات کی یہ بڑی رقم دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے 43 ہزار سے زائد لوگوں نے دی، جنہوں نے احمد کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مدد کا فیصلہ کیا۔ عطیہ دینے والوں کا کہنا تھا کہ احمد نے جس طرح ہمت دکھائی وہ انسانیت کے لیے مثال ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر احمد کی بہادری کو بھرپور پذیرائی ملی۔ مختلف افراد اور عالمی میڈیا نے ان کی جرات کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی ہیرو قرار دیا۔

Watch Live Public News