لاہور(پبلک نیوز) کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزا میں مزید 6 ماہ کی کمی کر دی ہے۔
ثالثی عدالت کے فیصلے کے مطابق کرکٹر عمر اکمل 12 ماہ پابندی جبکہ بیالیس لاکھ پچاس ہزار جرمانہ ادا کرنے کے پابند ہون گے۔
یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے مقرر آزاد ایڈجیوڈیکیٹر نے عمراکمل کی تین سال کی سزا کم کر کے 18 ماہ کر دی تھی۔
پی سی بی کی جانب سے بھی عمر اکمل کی سزا میں کمی کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔