لاہور (پبلک نیوز) پولیو کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس۔ اجلاس کی صدارت پنجاب پولیو پروگرام انچارج سندس ارشاد نے کی۔ اجلاس میں مانیٹرز، انسداد پولیو پروگرام پارٹنرز کی شرکت۔
پنجاب پولیو پروگرام کے انچارج سندس ارشاد کا کہنا تھا کہ مہم کا انعقاد لاہور، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے مخصوص علاقوں میں کیا جا رہا ہے۔ مہم کے حوالے سے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ تمام اضلاع کو ویکسین کی فراہمی کر دی گئی ہے۔
سندس ارشاد کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کو ماسک، سینیٹائیزر فراہم کئے گئے ہیں۔ مہم کا آغاز مارچ 1 کو کیا جا رہا ہے۔ مہم کے دوران 4ماہ-59 ماہ کے بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم فروری کی 9 تاریخ تک جاری رہے گی۔ ٹیکوں سے پسماندہ بچوں کو پولیو سے بچایا جائے گا۔