لکی مروت: دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید

لکی مروت: دہشتگردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید

لکی مروت (پبلک نیوز) بیگو خیل روڈ ناکہ بندی پوائنٹ پر دشت گردوں کی فائرنگ۔ فائرنگ سے کانسٹیبل فلک ناز شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے میں فلک ناز ناکہ بندی پوائنٹ پر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے پیچھے سے آ کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے کانسٹیبل فلک ناز موقع پر شہید ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لکی مروت بمعہ پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

شہید پولیس اہلکار کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرحملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ شہید کی نماز جنازہ دن دو بجے پولیس لائن لکی مروت میں ادا کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔