بھارتی کسان احتجاجاً کھڑی فصلیں تباہ کرنے لگے

بھارتی کسان احتجاجاً کھڑی فصلیں تباہ کرنے لگے
ویب ڈیسک: مودی سرکار کے خلاف کسانوں کا احتجاج سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا۔ کسانوں نے پہلے پُر امن احتجاج کیا، بعد ازاں ٹریکٹروں کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا، اس کے بعد کسانوں نے نئی دہلی کا رُخ کیا۔ انتہا پسند مودی نے کسانوں کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے ان پر ٹریکٹر چڑھا دیئے۔لیکن کسانوں کے احتجاج نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں کسانوں نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی گندم کی تیار فصل تباہ کر دی۔ کسانوں کی جانب سے پکی پکائی فصل پر ٹریکٹر چلا دیئے گئے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اب ہم بھی صرف اتنی ہی فصل اگائیں گے جس سے اپنا گزارا کر سکیں۔ اضافی فصل نہ اُگائیں گے نہ حکومت کو فروخت کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔