لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ کا میدان آباد ہوگیا۔ ڈومیسٹک سیزن کے بڑے معرکہ کی تیاری، پی سی بی کی جانب سے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔ کیا پی سی بی کی جانب سے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 7 کے بعد پاکستان کپ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کے باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرئے گا۔ 2 مارچ سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے تاریخی دورہ پاکستان میں شامل وائیٹ بال سیریز کا حصہ بن سکیں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل اور واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔ پی سی بی نے پاکستان کپ میں شریک تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 7 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلرز زمان خان، سلمان ارشاد اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شامل ہیں۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ اور ایشیا کپ انڈر 19 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےکپتان قاسم اکرم، وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان اور مہران ممتازکو بھی اسکواڈز میں شامل کرلیا۔ ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے آخری ٹورنامنٹ میں شامل تمام اسکواڈز 16، 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان وائیٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان، بیٹرزفخر زمان، حیدر علی، آصف علی اور خوشدل شاہ بھی شامل ہیں۔ باؤلرز میں محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی بھی 31 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں شامل ہیں، ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا۔ ایونٹ میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کی قیادت افتخار احمدجبکہ سینٹرل پنجاب کی کپتانی رضا علی ڈار کے سپرد کی گئی ہے۔ بلوچستان کی قیادت یاسر شاہ اور ناردرن کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔ فاسٹ باؤلر میر حمزہ کو سندھ جبکہ سلمان علی آغا کو سدرن پنجاب کا کپتان نامزد کر دیا گیا۔