ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام والے اکاؤنٹ کی جانب سے ان کے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ سوشل پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد ایک ہلچل مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں غزہ کی پٹی کا فرضی مستقبل دکھایا گیا ہے، جس میں " ٹرمپ غزہ" کے نام والے ٹاورز کو دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کے ساحلوں پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی آرام کرنے کی فوٹیج بھی دکھائی گئی ہے۔
ویڈیو میں ایلون مسک کی ظاہری شکل اور علاقے میں اونچے ٹاورز کی تعمیر کا نظارہ بھی دکھایا گیا، جس نے ویڈیو کے پیغامات اور اثرات کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
@politics_world_pw غزہ کی تعمیرنوکیلئےاہم کانفرنس طلب، ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ویڈیو وائرل #imrankhan #naeemhaiderpanjutha #pti #pmln #ppp #aliamingandapur #alimuhammadkhanspeech #omerayub #bushrabibi #barristergoharalikhan #shairafzalmarwat #salmanakramraja #maryamnawaz #nawazsharif #shahbazsharif #youtubeshorts #youtube #youtubechannel #Trump2024 #biden #KamalaHarris #TRUMP2024ToSaveAmerica #MaryamNawaz #MaryamNawazSharif #ShahbazSharif #NawazSharif #PublicNews #PublicUpdates #bollywood #viralvideo #Showbiz #bollywoodmovies #Punjabpolice #trump ♬ original sound - Politics_World_PW
بلومبرگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیون وٹیکوف امریکہ مستقبل قریب میں رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور ماہرین تعمیرات کا ایک سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ایجنسی کے مطابق وٹیکوف نے کہا کہ "ہم جلد ہی مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور بہت سے عرب ڈیزائنرز اور ڈویلپرز کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس منعقد کریں گے"۔
"مستقل حل"
وٹیکوف کے بیانات کے مطابق بہت سے ممالک نے غزہ کے رہائشیوں کے لیے "کسی قسم کے مستقل حل" کا حصہ بننے کے لیے امریکا سے رابطہ کیا ہے اور اس نے نشاندہی کی کہ ہم غزہ کے باشندوں کو "بے گھر کرنے" کی بات نہیں کر رہے ہیں۔