پی سی بی کا فوکس سپورٹس کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ

پی سی بی کا فوکس سپورٹس کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ
لاہور: ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا فوکس سپورٹس کے کیساتھ براڈ کاسٹ کی شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدہ کے تحت فوکس سپورٹس اب اپریل 2023 تک پاکستان میں کھیلے جانے والے ہوم انٹرنیشنل میچز اور ایچ بی ایل پی ایل ایل کے میچز کو آسٹریلیا میں براہ راست نشر کرے گا۔ دونوں فریقین میں معاہدے کے بعد اب فاکس ٹیل گروپ کے 24 لاکھ صارفین کو پاکستان میں کھیلی جانے والے ہوم انٹرنیشنل سیریز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز براہ راست دیکھنے کی سہولت موجود ہوگی۔ اس معاہدے کا آغاز 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے میچز سے ہوگا۔ اس سے قبل پی سی بی نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں موجود پاکستان کرکٹ فینز کے لیے اتصالات، کیریبین سرزمین پر فلو سپورٹس ، نیوزی لینڈ میں سکائی این زیڈ، برطانیہ میں سکائی سپورٹس، پاکستان کے علاوہ پورے جنوبی ایشیا میں سونی، سب صحارا افریقہ میں سپر سپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی کے ساتھ بھی شراکت داری کے معاہدے کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی نے او ٹی ٹی صارفین کے لئے آئی سی سی ٹی وی اور ٹیمپاڈ ٹی وی سے بھی معاہدہ کر لیا ہے۔ ان دونوں پلیٹ فارمز کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی لائیو سٹریمنگ کی اجازت ہوگی۔ اعلامیہ میں مذید بتایا گیا ہے کہ انڈورا، انٹارکٹیکا، ارجنٹائن، آرمینیا، آسٹریلیا، آسٹریا، آذربائیجان، بیلاروس، بیلجیم، بولیویا، بوسنیا اور ہرزیگووینا، بوویٹ جزیرہ، برازیل، برٹش انڈین اوشان، برونائی، بلغاریہ، کمبوڈیا، چلی، چین، جزیرہ کرسمس ، جزیرہ کوکوس، کولمبیا، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، مشرقی ٹائیمور، ایکواڈور، ایسٹونیا، فالک لینڈ، فاراوئے جزائر ، فن لینڈ، فرانس، فرانسیسی گیانا، جارجیا، جرمنی، جبرالٹر، یونان، گیانا، ہرڈ آئی لینڈ، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کوسوو، کرغیزستان، لاس، لٹویا، لیچٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مکا، مقدونیہ، ملائیشیا، مالٹا، مائیکرونیشیا، مالڈووا، موناکو، منگولیا، مائیکرو نین، نیدرلینڈ، مونٹاکو نیو کیلیڈونیا، شمالی کوریا، ناروے، پیراگوئے، پیرو، فلپائن، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس، سان مارینو، سربیا، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی کوریا، اسپین، سورینام، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تاجکستان، تھائی لینڈ، ترکی، ترکمانستان، یوکرین، یوراگوئے، یو زبیکستان، ویٹیکن سٹی، ویت نام اور وینزویلا میں رہائش پذیر کرکٹ فینز دونوں پلیٹ فارمز پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کی لائیواسٹریمنگ ملاحظہ کرسکیں گے۔