قومی ہیرو علی سدپارہ کی نعش مل گئی، ذرائع

قومی ہیرو علی سدپارہ کی نعش مل گئی، ذرائع
سکردو (پبلک نیوز) کے ٹو بیس کیمپ سے بری خبر، پاکستان کے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کی نعش ملنے کی اطلاعات۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ٹو بیس کیمپ سے دو افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ خدشہ ہے کہ رواں سال لاپتہ ہونے والے پاکستان کے یہ قومی ہیرو کوہ پیماء محمد علی سدپارہ اور جان اسنوری کی نعشیں ہو سکتی ہیں۔ سامنے آنے والے اطلاعات کے مطابق قومی ہیرو کا جسدِ خاکی کے ٹو کی پہاڑی پر "بوٹل نیک" حصہ سے ملا ہے۔ تاہم یہ نعش محمد علی سدپارہ ہی کی ہے، اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی سدپارہ کا بیٹے ساجد سدپارہ بھی سرچ اینڈ کلین اپ مہم میں بیس کیمپ پر موجود ہیں۔ ساجد سدپارہ سے ابھی تک کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال سرمائی مہم جوئی کے دوران تین کوہ پیماء لاپتہ ہوئے تھے۔ لاپتہ کوہ پیماوں میں پاکستانی کوہ پیماء علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان اسنوری اور چلی کے جان پبلو سامل تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔