چیف جسٹس کے بنچ کو 'فکسڈ' کہنا انتہائی افسوسناک ہے

چیف جسٹس کے بنچ کو 'فکسڈ' کہنا انتہائی افسوسناک ہے
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ کے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ بنچ کہنا انتہائی افسوسناک ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے لکھا کہ ووٹوں کے سازشی پرائم منسٹر پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگا۔ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اتحادی بتائیں کہ ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں؟ یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کر رہے ہیں۔ اب مسلم لیگ ن بھی الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1551794919253200897?s=20&t=gRrfrYF99nDX2tB_t9Iarw گذشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے لکھا تھا کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دبائو میں ہے۔ 30 اگست تک فیصلے نہ کئے تو جھاڑو پھر جائے گا۔ 10 کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جا رہے ہیں۔ اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے۔ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے۔اکتوبر،نومبر میں ہرصورت الیکشن ہوں گے قوم تیاری پکڑلے۔حمزہ اور شھباز اپنا سامان پیک کرلے۔پنجاب چلا گیا تو وزیراعظم CDA کا چئیرمین رہ جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔