جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں، شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو دعوت

جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں، شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو دعوت
کیپشن: If there are problems in the jail, let's sit and talk, Shehbaz Sharif's invitation to PTI

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیدی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوچنا ہوگا کہ موجودہ حالات کا ذمہ دار کون ہے؟ آج بھی کہتا ہوں آئیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے دل میں علی محمد خان کے لئے بہت احترام ہے۔ علی محمد خان نے بہت جذباتی انداز میں تقریر کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 2018 کے انتخابات کو ایک بار پھر جھرلو انتخابات قرار دے دیا۔ 2018 میں میثاقِ معیشت کی بات کی تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ زیادتی ہوتی ہے تو انصاف کا پلڑا ہر وقت بھاری رہنا چاہیے۔ میثاقِ معیشت کی پیشکش پر جو نعرے بلند ہوئے جو ناقابلِ ذکر ہیں۔ آج تلخیوں کا ذمہ دار کون ہے؟ 76 سال بعد ہم ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی جھجھکتے ہیں۔ 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسی ایوان میں تنقید کے باوجود سیاستدان ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے تھے۔ اگر بانی پی ٹی آئی کو مشکلات ہیں تو بیٹھ کر بات کریں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی:

شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاش علی محمد خان میری والدہ کے انتقال کا حوالہ بھی دیتے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کو والدہ کے انتقال کے دن چھٹی کی درخواست دی لیکن نہیں ملی۔ میں نے بھی کینسر کو شکست دی، کبھی جیل میں رونا نہیں رویا۔ خواجہ آصف ، رانا ثناءاللہ کو زمینوں پر لٹایا گیا۔ زیر تفتیش اور سزایافتہ قیدی کے حقوق میں فرق ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ ایسی زیادتی ہو جو ہمارے ساتھ ہوئی۔ آئیں بیٹھیں مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے بات کریں۔

Watch Live Public News