پی ٹی آئی رہنما چیف جسٹس کیخلاف کھل کرسامنے آگئے

پی ٹی آئی رہنما چیف جسٹس کیخلاف کھل کرسامنے آگئے
کیپشن: PTI Leaders news statement
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن اور سابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی پریس کانفرنس ،کل سپریم کورٹ کی جو کاروائی ہوئی اس میں ایسی چیزیں کہی گئیں جن کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما وں نے کہا اگر عدلیہ کام ڈلیور کرنا شروع کرے تب ہی ریاست ہوگی ،غلط بیانی کرتے ہوئے کہا گیا کہ پارٹی الیکشن نہیں کروایا گیا،ہم نے تین بار انٹر پارٹی الیکشن کروائے اور نتائج جمع کروائے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق الیکشن کروائے،اگر چیف جسٹس صاحب کو یہ الفاظ استعمال کرنے کا شوق ہے تو اس کی ذمہ داری اپنے اوپر ڈالیں۔

پاکستان میں جو الیکشن ہوئے اس سے پہلے ایک ماحول بنایا گیا،ہمارے امیدواروں کو تنگ کیا گیا گرفتار کیا گیا حبس بے جا میں رکھا گیا،الیکشن کمشنر کا کنڈکٹ پہلے دن سے ہی مشکوک رہا،انہوں نے کہا الیکشن کمیشن ایک قومی ادارہ یے اس کی عزت کی جائے،کیا چیف الیکشن کمشنر کا کنڈکٹ ایسا ہے کہ اس ادارے کی عزت کی جائے؟

چیف جسٹس پہلے چیف الیکشن کمشنر کے کنڈکٹ پر نظر دوڑائیں،یورپی یونین، کامن ویلتھ، یو ایس کانفرنس کی رپورٹ پڑھ لیں،قومی اسمبلی میں کابینہ ڈویژن کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک پر ووٹنگ  کی گئی،حکومتی ارکان اسمبلی نے غلطی سے کٹوتی کی تحاریک کے حق میں ووٹ دے دیا ۔

عمر ایوب نے کہا کٹوتی کی تحاریک منظور ہو گئی ہیں حکومت مستعفی ہو جائے، اسپیکر قومی اسمبلی نے دوبارہ ووٹنگ کروائی ،اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک مسترد کی گئی،کابینہ ڈویژن کے مطالبہ زر نمبر تین پر اپوزیشن نے زبانی ووٹنگ کو چیلنج کر دیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مطالبہ زر کے حق میں ارکان کو نشستوں پر کھڑے ہونے کی ہدایت کر دی،مطالبہ زر نمبر تین کے حق میں 118 مخالفت میں 49 ووٹ آئے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک پر شہریار آفریدی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا بیلجیم ایٹمی توانائی برآمد کررہا ہے،ہمیں آج تک نہیں پتہ چلا کہ ہم ایٹمی توانائی سے کتنی بجلی پیدا کر رہے ہیں،پوری قوم کینسر کے علاج کے لئے شوکت خانم پر اعتبار کرتی ہے۔

آئی پی پیز کے ساتھ 25 سال کے معائدے کئے گئے ہیں،گندم پنجاب سے خیبرپختونخوا نہیں جا سکتی ،رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے مجھ پر کیس بنایا ۔

Watch Live Public News