ریفرنس دائر نہ کرنے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب

ریفرنس دائر نہ کرنے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب

لاہور(پبلک نیوز) خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔ عدالت نے جیل حکام کو 8 اپریل کو خوایجہ آصف کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کا ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب کے چیئرمین سے بھی جواب طلب کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ نیب کے چیئرمین بتائیں کہ ابھی تک ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا؟

خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر جج جواد الحسن نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا یہ رپورٹ کوئی اتنی متاثر کن اور واضح نہیں ہے۔

جسٹس جواد الحسن نے ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب کے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا مسئلہ ہے آپ نے ابھی تک کیوں نہیں ریفرنس دائر نہیں کیا؟ آپ نے مذاق بنا رکھا ہے عدالتوں کو، ایک ملزم اور چار گواہ ہیں آپ اسکا ریفرنس ابھی تک نہیں بنا سکے، آپ کی وجہ سے عدالتیں بدنام ہوتی ہیں، اگر آپ نے ایسے ہی کیا تو ملزم بری یا رہا آسانی سے ہو سکتا ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔