وزیراعظم شہباز شریف کا ڈی چوک کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ڈی چوک کا دورہ
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور امن و امان کی صورت حال کو بہترین طریقے سے کنٹرول کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران سے مختصر خطاب بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور افسران کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشکل ترین حالات میں پاکستان اور عوام کا ڈٹ کر تحفظ کیا ۔ وزیراعظم نے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے آپ نے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر جو فریضہ ادا کیا اور کر رہے ہیں، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مشکل ترین حالات میں آپ نے پاکستان اور عوام کا تحفظ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔