واٹس ایپ میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

(ویب ڈیسک )  معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ میں   ڈیفالٹ چیٹ تھیم نامی فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ  میں ڈیفالٹ چیٹ تھیم نامی فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔یہ فیچر اس وقت   واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔

اس کے تحت صارفین ایپلی کیشن میں ایک ڈیفالٹ تھیم کو سیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ   واٹس ایپ  کے چیٹ ببلز کے رنگ بھی تبدیل کر سکیں گے۔ صارفین  کو ڈیفالٹ چیٹ تھیم  میں 5 مختلف رنگ دیے گئے ہیں جن میں اے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اس نئے فیچر کا آپشن سیٹنگز مینیو میں موجود ہوگا جہاں صارفین گرین تھیم کے علاوہ بلیو، گرے ، ریڈ اور پرپل رنگوں میں سے کوئی ایک سلیکٹ کر سکیں گے۔جیسے ہی صارف کسی تھیم کا انتخاب کرے گا تو  چیٹ وال پیپر اور ببل کلر اس کے مطابق تبدیل ہو جائیں گے۔

فی الحال   یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News