ملک میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا, ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا, ادارہ شماریات
اسلام آباد:تبدیلی سرکار کے تین سال، مہنگائی کے نئے ریکارڈ، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا. ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2018ء سے اکتوبر 2021 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوا ہے. اکتوبر 2018ء سے اکتوبر 2021ء تک بجلی کے نرخوں میں 57 فیصدکا اضافہ، تین سالوں میں فی یونٹ قیمت6روپے 38پیسے فی یونٹ کی سطح پر آگئی. ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کے 11.67 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 51فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1536 روپے سے بڑھ کر 2322روپے کی سطح پر پہنچ گئی. اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت میں تین سالوں کے دوران 49فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ، قیمت 93روپے 80پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 138روپے 73پیسے پر پہنچ گئی، گھی کی فی کلو قیمت 133؍ فیصد اضافے سے 356روپے پر پہنچ گئی، تین سال میں خوردنی تیل کے 5لیٹر کاکین 87اعشاریہ 60فیصدمہنگا ہوا. چینی کی قیمت میں 3سال کے دوران 83فیصد کااضافہ ہوا، 54روپے کلو فروخت ہونے والی چینی کی قیمت 100روپے سے تجاوز کرگئی. ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دالوں کی قیمت میں تین سال میں 60 سے 76 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ، آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3 سال میں 52 فیصد کا اضافہ، تین سال میں مرغی کی قیمت میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا، قیمت اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک 252 روپے کلو کی سطح پر رہی، تین سال میں بیف کی قیمت میں48 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔