پشاور: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور علی محمدخان نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی کے دو اہم رہنماء اسد قیصر اور علی محمد خان مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں اسد قیصر اور علی محمد خان نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ان کی ساس کے انتقال پر فاتحہ کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور مولانا کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔