بھارت میں کورونا سے مزید 2 ہزار 771 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا سے مزید 2 ہزار 771 ہلاکتیں

ویب ڈیسک: بھاررت میں کووڈ 19 کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 3 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارتی حکام نے 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 771 نئی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارت میں کووڈ کیسز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کووڈ 19 کے باعث 1 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ بھارتی موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے بھارت میں کورونا کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے 100 وینٹی لیٹرز، 95 آکسیجن سلنڈرز اور ضروری ادویات پر مشتمل امداد کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے۔ تباہ کن صورتحال پر قابو پانے کیلئے بھارتی حکومت نے فوج سے مدد مانگی ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف بپن راوت نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی ذخیرہ آکسیجن ملک بھر میں فراہم کی جائے گی جبکہ فوج کے ریٹائرڈ ڈاکٹرز بھی طبی عملے کی مدد کو پہنچیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔