خانہ کعبہ میں بارش کے دوران طواف اور نماز کے مناظر

خانہ کعبہ میں بارش کے دوران طواف اور نماز کے مناظر

ویب ڈیسک: صحنِ حرم میں رحمتِ خداوندی برسنے لگی، عمرہ زائرین اپنے رب کے گھر میں طواف کرتے رہے، گرمی اور حبس کی لپیٹ میں آیا ہوا موسم خوشگوار ہوتا چلا گیا۔ حرم شریف اور خانہ کعبہ میں عمرہ زائرین بارش اور ژالہ باری سے لطف اندوز ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کا بارش کے دوران طواف جاری رہا۔ مالکِ دو جہاں کی خوشنودی حاصل کرنے والے لبیک الھم لبیک کا ذکر بلند کرتے ہوئے طواف میں مگن رہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مکہ المکرمہ میں ہونے والی بارش اور زالہ باری نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جبکہ صحن حرم میں آنکھوں کو سیراب کرنے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔ حطیم میں گرنے والا میزاب رحمت کا پانی ایک الگ دلکش منظر پیش کرتا رہا۔ عمرہ زائرین نے اس دوران طواف جاری رکھا اور نماز بھی ادا کی۔

a

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔