’دنیاافغانستان کےلوگوں کوتنہا نہ چھوڑے ‘

’دنیاافغانستان کےلوگوں کوتنہا نہ چھوڑے ‘

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌کابل دھماکوں پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیاکوافغانستان کےلوگوں کوتنہانہیں چھوڑناچاہیئے،ورنہ وہاں انتشارہوگا.

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان اپناذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے، افغانستان میں استحکام کے لئےبڑی طاقتوں کا متحرک ہونا ضروری ہے.

دوسری جانب ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نےواضح کیا ہے کہ ہم امن میں شراکت دار ہیں، جنگ میں نہیں اور یہی ہماری خارجہ پالیسی ہے، کسی اور کی جنگ لڑ کر ہم نے 70 سے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، ہماری معیشت تباہ ہوئی، انہوں نے کہا دنیا میں احترام تب ہوتا ہے جب آپ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوتے ہیں، افغانستان میں 3لاکھ افغان فوج نے 70 ہزار طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،دنیا کو افغانستان میں امن کےلیے کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ کے باہر ہوئے خودکش حملے اور دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے،مرنے والوں میں 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں جبکہ 150 سے زیادہ شہری زخمی ہیں ، دھماکے کے وقت حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہرسیکڑوں افراد موجود تھے .

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔