کووڈ 2 کی لپیٹ میں دُنیا بھر کے 92 ممالک، پاکستان بھی شامل

کووڈ 2 کی لپیٹ میں دُنیا بھر کے 92 ممالک، پاکستان بھی شامل

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان میں کووڈ 19 کے بعد سارس کووڈ ٹو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی گئی۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ ٹو دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی سیمپلز کی صورت میں پایا جارہا ہے، وباء کے تیزی سے پھیلاؤ کے شواہد بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کووڈ ٹو کی لپیٹ میں آنے والے دُنیا بھر کے 92 ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔ پاکستان میں سارس کووڈ ٹو کی تشخیص کے حوالے سے وزارت صحت نے تصدیق کر دی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ ٹو دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سیمپلز کی صورت میں پایا جارہا ہے۔ وباء کے تیزی سے پھیلاؤ کے حوالے سے شواہد موجود ہیں۔ وباء کے دیگر مہلک بیماریوں کا موجب بننے کے خطرات نہیں ہیں۔ وباء سے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد بہت ضروری ہے۔ تمام شہری اپنی باری آنے پر ویکسینیشن لازمی کروائیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزارت اس حوالے سے صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔