گوادر: کئی گھنٹوں  کی بارش نے تباہی مچادی،سیلابی صورتحال،کئی مکانات گرگئے

گوادر: کئی گھنٹوں  کی بارش نے تباہی مچادی،سیلابی صورتحال،کئی مکانات گرگئے

(ویب ڈیسک )  گوادر میں کئی گھنٹوں سے جاری رہنے والی طوفانی بارش نے تباہی مچادی ، سڑکوں پر سیلابی صورتحال ہے کئی  گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ہیں۔

گوادر میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال ہے،کئی گھنٹوں سے جاری رہنے والی بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا۔تیزبارش سے شہر کے بیشتر علاقے زیرآب آگئے ہیں ، ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

گوادر کے علاقے پرانی آبادی،،نواحی علاقہ سربندن، ملابند وارڈ اور دیگر دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔ پانی گھروں اور کاروباری مراکز میں داخل ہونے سے قیمتی سامان بہہ گیا، لوگ  نکل مکانی پر مجبورہوگئے۔

ادھر پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے، مراسلے میں کہا گیا کہ گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بالائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر برفباری متوقع ہے۔

Watch Live Public News