لاہور ( پبلک نیوز) لاہور کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے، جہاں جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کی ایک بار بھر میچز کی میزبانی کے لیے تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے، لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں طویل عرصے سے میچز کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس لیے اسٹیڈیم کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے اس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں جہاں مرمت درکار ہے وہاں انکلوژر کے ساتھ خار دار تاریں بھی لگائی جا رہی ہیں، اسکے علاوہ اسٹیڈیم کی اسٹینڈز میں صفائی کا کام بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنو بی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیر یز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی واضح رہے کہ یہ سیریز گیارہ فروری کو شروع ہوگی۔