کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد کی سڑکوں پر گورنر ہاؤس کراچی کی گاڑی میں کتے کے سیر سپاٹے، سندھ کے وزیر نے گاڑی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گورنر ہاؤس سندھ کی گاڑی میں کتے کے سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ یہ ویڈیو صوبائی وزیر تیمور تالپور نے اس وقت بنائی جب گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتے کو لے باقاعدہ پروٹوکول کے ساتھ لے جایا جا رہا تھا۔
کتے کو لے جانے والی گاڑی کے ساتھ پروٹوکول کے لیے ایک پولیس موبائل بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیر سندھ نے جب یہ منظر دیکھا تو فوری اپنے موبائل کا کیمرہ آن کیا اور ویڈیو بنا لی۔ انھوں نے ویڈیو کے ساتھ اپنا تنقیدی تبصرہ بھی کیا جو ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔